دیگر ممالک

نائیجیریا میں مسلح افراد کا تین اسکولوں پر حملہ، 45 سے زائد بچے اغوا

حملہ آوروں نے صبح کی کلاسوں کے دوران یاوٹا میں بیپٹسٹ نرسری اور پرائمری اسکول ، ایسیل میں کمیونٹی گرامر اسکول ، اور اورییر لوکل گورنمنٹ ایریا میں ایل اے پرائمری اسکول پر دھاوا بولا سیکیورٹی فورسز نے فرار کے ممکنہ راستوں کو سیل کر کے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

ابوجہ: نائیجیریا کی ریاست اویو میں مسلح افراد نے دن دہاڑے تین اسکولوں پر حملہ کر کے 45 سے زائد بچوں کو اغوا کر لیا، جس سے جنوب مغربی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
دوستوں کی مدد سے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچنے والا شخص گرفتار
قیامت خیز منظر: اسکول کی عمارت گر گئی، امتحان دینے والے 22 طلبہ جاں بحق، 130 سے زائد زخمی
نائیجیریا میں دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 یونیورسٹی طالب علم ہلاک
نابالغ لڑکی کا اغواء اور عصمت ریزی کا واقعہ، ملزم کو 20 سال کی سزاء
اے پی میں 8دن کی نوزائیدہ کے اغوا کامعاملہ حل


حملہ آوروں نے صبح کی کلاسوں کے دوران یاوٹا میں بیپٹسٹ نرسری اور پرائمری اسکول ، ایسیل میں کمیونٹی گرامر اسکول ، اور اورییر لوکل گورنمنٹ ایریا میں ایل اے پرائمری اسکول پر دھاوا بولا سیکیورٹی فورسز نے فرار کے ممکنہ راستوں کو سیل کر کے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔


ایک استاد کے مطابق حملہ آور نوجوان تھے، جو نقاب اور فوجی طرز کے لباس پہنے ہوئے تھے۔ پولیس نے اس واقعے کے سلسلے میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔


"دہشت گرد صبح تقریباً 8 بجے آئے، جب کلاسیں شروع ہو چکی تھیں۔ وہ چھ موٹر سائیکلوں پر آئے، ہر ایک پر دو افراد سوار تھے۔ اور اچانک فائرنگ شروع کر دی، جس سے ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔”


اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف پھیل گیا ہے، جبکہ والدین اور مقامی لوگ حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکام نے ابھی تک اغوا ہونے والے بچوں کی درست تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے، اور سکیورٹی آپریشن جاری ہے۔