شمال مشرق

گرمیت رام رحیم 21 دن کی پیرول پر رہا

اسے دو سادھیوؤں کے جنسی استحصال اور صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کے الزام میں مجرم قرار دینے کے بعد 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ روہتک کی سناریا جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔

چنڈی گڑھ: عصمت ریزی اور قتل کے الزامات میں سزا کاٹ رہے سرسا ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ رام رحیم کو منگل کو 21 دن کی پیرول پر رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
جونیئر این ٹی آر کی فلم ’ دیورا‘ کا فرسٹ لک ریلیز
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا پوسٹر ریلیز
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کو رہا نہیں کیا گیا: ایس ایف آئی
گروپI مینس کے پیاٹرن کو منظوری

ذرائع کے مطابق جیل سے رہا ہونے کے بعد رام رحیم اتر پردیش کے باغپت آشرم گیا۔ اسے دو سادھیوؤں کے جنسی استحصال اور صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کے الزام میں مجرم قرار دینے کے بعد 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ روہتک کی سناریا جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔

پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے حال ہی میں شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے رام رحیم کو بار بار دیے گئے پیرول کے خلاف عرضی کو نمٹان کیا ہے۔ فروری 2022 سے اب تک رام رحیم آٹھ بار پیرول پر رہا کیا جاچکا ہے اوریہ وقت ہر بار انتخاب کے آس پاس ہی رہا ہے۔

a3w
a3w