حیدرآباد

گروہاجیوتی اسکیم: حیدرآباد میں زیروبرقی بلزپر عمل آوری کا آغاز

عہدیداروں نے کہا کہ ایسے خاندانوں جن کے پاس سفید راشن کارڈز ہیں اور ان کے یہ کارڈز، آدھار سے مربوط ہیں، اور وہ، پرجا پالنا میں گرہا جیوتی کیلئے درخواستیں دی ہیں، اور ماہانہ 200یونٹ سے کم برقی استعمال کرتے ہیں کو ہی ”زیر وبرقی بلز“ جاری کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گرہا جیوتی اسکیم کے نفاذ کے بعد ریاست میں برقی تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے جمعہ کے روز سے متذکرہ اسکیم کے تحت اہل گھر کے افراد میں ”زیرو بلز“ کی اجرائی کا عمل شروع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جامعتہُ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے اسلامی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ
میوا کی جانب سے زیڈ ایچ مسعود کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب،اکتالیس سالہ تعلیمی خدمات کا بھرپور اعتراف
مساجد کی رونق باجماعت نماز سے، ایمان کی حفاظت اسی میں ہے: مفتی صابر پاشاہ

پاور(برقی) ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ملازمین کو عوام کے گھروں کو جاتے اور اس اسکیم کے تحت استفادہ کنندگان میں زیروبلز جاری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ گرہا جیوتی، کانگریس کے اُن 6ضمانتوں میں سے ایک ہے جنہیں اسمبلی انتخابات میں عوام سے نافذ کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

عہدیداروں نے کہا کہ ایسے خاندانوں جن کے پاس سفید راشن کارڈز ہیں اور ان کے یہ کارڈز، آدھار سے مربوط ہیں، اور وہ، پرجا پالنا میں گرہا جیوتی کیلئے درخواستیں دی ہیں، اور ماہانہ 200یونٹ سے کم برقی استعمال کرتے ہں ے کو ہی ”زیر وبرقی بلز“ جاری کئے جائیں گے۔

 بتایا جاتا ہے کہ ایک صارف کو جسے114 یونٹ استعمال کرنے پر489 روپے بل آیا تھا، آج زیرو بل جاری کیا گیاہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ زیرو بلز کی اجرائی کیلئے سافٹ ویر میں ضروری تبدیلیاں کی گئیں۔ برقی کے زیروبلز کی اجرائی کا عمل صرف شہر حیدرآباد میں شروع کیا گیا ہے۔

مگراندرون چند یوم پوری ریاست تلنگانہ میں اس عمل کو وسعت دی جائے گی۔ سبسیڈی کی پابجائی کیلئے ڈسکام، ہر ماہ کی 20 تاریخ کو زیروبلز کے رقم کی تفصیلات حکومت کو روانہ کرے گا۔

 تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے 27 فروری کو مزید ضمانتوں جن میں گرہا جیوتی بھی شامل ہے، ریاست میں نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک اور ضمانت جو 500 روپے میں گیس کی سربراہی سے متعلق ہے، کو بھی متعارف کرایا۔

ریاست میں برسر اقتدار آنے کے دو دن بعد کانگریس نے 2ضمانتوں کو نافذ کردیا تھا۔ اس طرح کانگریس حکومت نے 6کے منجملہ 4 ضمانتوں کو نافذ کرتے ہوئے عوام سے گئے گئے وعدہ کو پورا کرنے کی کوشش کی سمت سفر جاری رکھا ہے۔