حیدرآباد
عازمین حج اپنے پاسپورٹس بنالیں: مولانا خسرو پاشاہ
مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدرنشین حج کمیٹی نے 2025 کے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے پاسپورٹس تیار کرلیں‘ جو 15 جنوری 2026 تک کارکرد ہو۔

حیدرآباد۔: مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدرنشین حج کمیٹی نے 2025 کے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے پاسپورٹس تیار کرلیں‘ جو 15 جنوری 2026 تک کارکرد ہو۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق آن لائن درخواستوں کا اعلان جاریہ ماہ کے آخر میں یا آئندہ ماہ اگست کے پہلے ہفتہ میں ہوسکتا ہے۔
خسرو پاشاہ نے مزید کہا کہ عازمین حج کا انٹرنیشنل پاسپورٹ جو مشین سے پڑھے جانے والا ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سعودی کے اعلان کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا کے رہنمایانہ خطوط سے ہندوستان کے تمام ریاستوں کو ہدایتیں جاری کی جاتی ہیں۔