دہلی

حج 2025 : حجاج کی سہولت کیلئے حج اخراجات جمع کرنے کی تاریخ میں 30 دسمبر تک  توسیع

حج کمیٹی آف انڈیا نے محرم کوٹے میں منتخب خواتین عازمین اور ویٹنگ لسٹ میں منتخب عازمین سے اپیل کی کہ 30 دسمبر 2024 تک حج اخراجات کی پہلی اور دوسری قسط کی کُل رقم /2,72,300 روپیہ جمع کرا دیں۔

نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا نے محرم کوٹے کی 500 حج نشستیں خواتین کے لیے جاری کردیں ہیں، جس میں قرعہ اندازی کے ذریعہ سب سے زیادہ مہاراشٹرا کی خواتین کو حج کا موقع نصیب ہوا ہے  اس کے بعد بالترتیب کیرالا، کرناٹک، اترپردیش اور گجرات آگے ہیں حج کمیٹی آف انڈیا کی ریلیز کے مطابق محرم زمرے میں 739 درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جن کا حج کمیٹی آف انڈیا کے برانچ آفس میں کمپوٹرائز طریقے سے قرعہ اندازی کی گئی ۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
جامعہ نظامیہ کے ناکام طلبہ کیلئے پرچوں کی مکرر جانچ کا موقع
سکندر آباد میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی، اگنی ویر میں نام درج کرانے نوجوانوں کو موقع
وارنر کو باکسنگ ڈے ٹسٹ کے بعد ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے تھا:پانٹنگ
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟

جس میں مہاراشٹرا سے 92، کیرالا سے 63، کرناٹک سے 56 اترپردیش سے 46 گجرات سے 41 مدھیہ پردیش سے 34، تلنگانہ سے 31، جموں کشمیر سے 26، راجستھان سے 22 تامل ناڈو سے 18 دہلی سے 16 مغربی بنگال سے 15، آندھرا پر دیش سے 10 بہار سے 9 چھتیس گڑھ سے 4 آسام، ہریانہ اور دادر نگر حویلی سے 3-3 لکشدیپ اور اتراکھنڈ سے 2-2 اور انڈومان و نکوبار اور پانڈیچری سے1- 1 خاتون عازمین منتخب ہوئیں ہیں۔ منتخب شدہ عازمین کی لسٹ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائڈ پر دستیاب ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا نے محرم کوٹے میں منتخب خواتین عازمین اور ویٹنگ لسٹ میں منتخب عازمین سے اپیل کی کہ 30 دسمبر 2024 تک حج اخراجات کی پہلی اور دوسری قسط کی کُل رقم /2,72,300 روپیہ جمع کرا دیں۔ قرعہ میں منتخب جن عازمین نے ابھی تک دوسری قسط -/1,42,000 جمع نہیں کی ہے اُن کو بھی رقم جمع کرانے کے لیے 30 دسمبر تک سہولت دی گئی ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا نے رقوم کی ادائیگی کے لیے ای۔ پیمینٹ کی سہولت بھی مہیا کرائی ہے۔ عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ یا حج سودھا ایپ پر کریڈٹ کارڈ، ڈیبیٹ کارڈ، انٹر نیٹ بیکنگ اور یو پی آئی کے زریعے کر سکتے ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین کو یہ بھی سہولت دی گئی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی ) یا یونین بینک آف انڈیا (یوبی آئی ) کی کسی بھی شاخ میں مقررہ فارم کے زریعے بھی حج اخراجارت کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

عازمین رقوم کی ادائیگی کے بعد اصل انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) ، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنیس سرٹیفکٹ، حلف نامہ، بینک کی پے سلپ آن لائن حج درخواست فارم کی ڈوان لوڈ شدہ کاپی و متعلقہ دستاویزات، رقم جمع کی ہوئی پے ان سلپ/ آن لائن رسید کی کاپی، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ و دیگر مطلوبہ کاغذات اپنی صوبائی حج کمیئی کے دفتر میں 1 جنوری 2025 تک جمع کرا ئیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے متعلقہ حج کمیٹی کے دفتر یا حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://www.hajcommittee.gov.in پر رجوع کیا جاسکتا ہے۔