مشرق وسطیٰ

حج 2026: رضاکارانہ کام کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری

رپورٹس کے مطابق رضاکارانہ مواقع میں مذہبی رہنمائی اور تعلیم فراہم کرنا، نماز کی صف بندی کے انتظام میں مدد، سکرینز اور الیکڑانک ڈیوائسز کی نگرانی، ترجمے کی خدمات، فیلڈ آگاہی مہم اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زائرین کی خدمت شامل ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیکھ بھال کی امور کی جنرل اتھارٹی نے رواں برس حج سیزن 2026 کیلیے رضاکارانہ کام کے مواقع کی ایک رینج کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
مسجد نبویؐ میں ایک ہفتہ میں 54 لاکھ زائرین کی آمد
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ
مسجد نبویؐ میں روضہ شریف میں داخلہ سال میں ایک بار ہی ہوگا
عمرہ کرنے میں اوسطً 92 منٹ درکار

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد کمیونٹی کی شرکت کو مضبوط بنانا، رضاکارانہ کام کو فروغ دینا اور معاشرے میں رضا کارانہ خدمات کی ثقافت کو مزید فروغ دینا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رضاکارانہ مواقع میں مذہبی رہنمائی اور تعلیم فراہم کرنا، نماز کی صف بندی کے انتظام میں مدد، سکرینز اور الیکڑانک ڈیوائسز کی نگرانی، ترجمے کی خدمات، فیلڈ آگاہی مہم اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زائرین کی خدمت شامل ہے۔

جنرل اتھارٹی کے مطابق جو افراد رضاکارانہ کاموں میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ نیشنل پلیٹ فارم فار والینٹیئرز ورک کے ذریے خود کو رجسٹر کروالیں اور درخواست ارسال کردیں۔ واضح رہے کہ سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت میں رضاکارانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔