شمال مشرق

ہلدوانی تشدد‘ مرکزی فورسس کی 4کمپنیاں طلب

مرکزی نیم فوجی فورسس کی 4کمپنیاں (ہرکمپنی میں تقریباً100جوان ہوتے ہیں) وزارتِ داخلہ سے مانگی گئی ہیں تاکہ بن بھول پورہ میں نظم وضبط برقراررکھاجاسکے۔ بندبھول پورہ علاقہ میں کرفیوجاری ہے۔

ہلدوانی(اتراکھنڈ): حکومت اتراکھنڈ نے ہلدوانی میں تعیناتی کے لئے مزید مرکزی فورسس طلب کی ہیں جہاں 8 فروری کو ایک ”غیرقانونی“ مدرسہ کے انہدام پرتشدد پھوٹ پڑاتھا۔  عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
ہلدوانی میں صورتحال معمول پرنیم فوجی فورسس کی مزید کمپنیاں تعینات
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی

 انہوں نے کہا کہ مرکزی نیم فوجی فورسس کی 4کمپنیاں (ہرکمپنی میں تقریباً100جوان ہوتے ہیں) وزارتِ داخلہ سے مانگی گئی ہیں تاکہ بن بھول پورہ میں نظم وضبط برقراررکھاجاسکے۔ بندبھول پورہ علاقہ میں کرفیوجاری ہے۔

 ٹاؤن میں پہلے سے 1100 کے آس پاس سیکیوریٹی جوان تعینات ہیں۔ بن بھول پورہ میں دکانیں ابھی بھی بند ہیں اور سڑکیں سنسان ہیں۔ انٹرنیٹ سرویس بھی معطل ہے تاکہ افواہیں نہ پھیلیں۔ جمعرات کے تشدد میں 6افراد جاں بحق اور60 دیگر زخمی ہوئے۔