شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

بائیک پر سوار خاتون کو شرپسندوں کی ہراسانی،4 افراد گرفتار (ویڈیو وائرل)

اس ویڈیو میں زیرآب سڑک سے گذرنے والی موٹر سائیکل پر لوگوں کو پانی اچھالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، کچھ دیر بعد یہ لوگ موٹر سائیکل کو گھیرلیتے ہیں اور کچھ لوگ اسے پیچھے سے کھینچنا شروع کردیتے ہیں۔

لکھنؤ: شہر کے ایک زیرآب علاقہ میں موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر سوار ایک خاتون کے ساتھ چندافراد پر مشتمل گروپ نے دست درازی کی اور اسے ہراساں کیا۔ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور متعلقہ ڈی سی پی سمیت 8 عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
نوجوان کو موٹر سائیکل سمیت جلایا گیا
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

 ایک سرکاری بیان میں آج کہا گیا کہ 5پولیس ملازمین بشمول مقامی پولیس اسٹیشن انچارج کو معطل کردیا گیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ایسٹ لکھنؤ)، ایڈیشنل ڈی سی پی اور ایک اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) کو لاپرواہی کی پاداش میں ہٹادیا گیا۔

 یہ واقعہ چہارشنبہ کے روز عالیشان گومتی نگر علاقہ میں تاج ہوٹل کے قریب ایک انڈر پاس پر پیش آیا، جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس ویڈیو میں زیرآب سڑک سے گذرنے والی موٹر سائیکل پر لوگوں کو پانی اچھالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، کچھ دیر بعد یہ لوگ موٹر سائیکل کو گھیرلیتے ہیں اور کچھ لوگ اسے پیچھے سے کھینچنا شروع کردیتے ہیں۔

اسی ہنگامے کے دوران موٹر سائیکل چلانے والا شخص اسے آگے ڈھکیلنے کی کوشش کرتا ہے، جبکہ ایک ملزم پچھلی سیٹ پر سوار خاتون کو دبوچ لیتا ہے۔ جب یہ خاتون نیچے گرجاتی ہے تو وہ لوگ موٹر سائیکل کو کھینچنا بند کردیتے ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اِس واقعہ کا نوٹ لیتے ہوئے گومتی نگر پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لئے چار مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جن میں ایک کرائم ٹیم بھی شامل ہے۔