حیدرآباد

لڑکیوں کو ہراسانی، اسپورٹس اسکول کا عہدیدار معطل

وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے احکام جاری کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے حکیم پیٹ اسپورٹس اسکول میں عہدیدارکی جانب سے لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے معاملہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے اس عہدیدارکو حکومت نے معطل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سری چیتنیہ کالجس پر طلبہ کو ہراساں کرنے کا الزام۔ یوتھ کانگریس کا احتجاج
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

 اس اسکول میں لڑکیاں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کی کوچنگ لے رہی ہیں تاہم، لڑکیوں کا الزام ہے کہ اسپورٹس اسکول کے او ایس ٹی ہری کرشنا کچھ عرصہ سے انہیں جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔ اس شکایت کی بنیاد پر حکومت نے عہدیدارکومعطل کردیا ہے۔

وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے احکام جاری کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ تین دن میں جانچ مکمل کرلی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔قبل ازیں بی آرایس کی رکن کونسل کویتا نے اس واقعہ کے سلسلہ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیر سرینواس گوڑ پر زور دیا کہ وہ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے عہدیدار کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

 اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کریں اور متاثرین کو انصاف دلائیں۔ کویتا کے ٹویٹ پر وزیر سرینواس گوڑنے فوراً جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام سے جانچ کروائی جائے گی اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکومت اس سلسلے میں کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔