سوشیل میڈیاکھیل
ٹرینڈنگ

نتاشہ سے طلاق کے بعد ہاردک پانڈیا کی برطانوی اداکارہ کے ساتھ ڈیٹنگ؟ (ویڈیو وائرل)

ان دونوں کو یونان میں ایک ہی دن اور وقت پر دیکھا گیا جس پر دونوں کے درمیان دوستی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں، لندن میں پیدا ہونے والی جیسمین والیا کے والدین ہندوستانی نژاد بتائے جاتے ہیں۔

یونان: حال ہی میں اہلیہ نتاشہ کو طلاق دینے والے ہندوستانی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی برطانوی اداکارہ جیسمین والیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق چار دن پہلے جیسمین والیا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ یونان کے ایک ہوٹل میں چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھی گئی تھیں۔

اسی اثنا میں ہاردک پانڈیا نے بھی اپنی پروفائل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ ہوٹل کے اسی سوئمنگ پول میں مسکراتے ہوئے پائے گئے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ان دونوں کو یونان میں ایک ہی دن اور وقت پر دیکھا گیا جس پر دونوں کے درمیان دوستی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں، لندن میں پیدا ہونے والی جیسمین والیا کے والدین ہندوستانی نژاد بتائے جاتے ہیں۔

اس خبر نے ہاردک پانڈیا کی سابقہ ​​بیوی نتاشہ سٹانکوویچ کو پریشان کر دیا ہے جو سربیا میں اکیلے اپنے اور ہاردک پانڈیا کے بیٹے آگستیا کی پرورش کر رہی ہیں۔

نتاشہ نے اپنے سابق شوہر کی جیسمین والیا کے ساتھ مبینہ ڈیٹنگ کی خبر سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ جب آپ سب کچھ خدا کے سپرد کر دیتے ہیں تب ہی آپ کو ایک نیا نام ملتا ہے۔بہت سے صارفین کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یہ ہاردک پانڈیا پر طنز کے ساتھ ساتھ ان کے نام سے چھٹکارا پانے کا شکریہ بھی ہے۔