حیدرآباد

کسانوں میں رعیتو بندھو رقومات  تقسیم کرنے ہریش راؤ کا مطالبہ

رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے ہفتہ کے روز اسمبلی میں میڈیا پائنٹ پر پہلی بار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ حسب وعدہ کسانوں میں فی ایکڑ5ہزار روپے تقسیم کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس کے ہاتھوں اقتدار کھودینے کے بعد بی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے ہفتہ کے روز اسمبلی میں میڈیا پائنٹ پر پہلی بار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ حسب وعدہ کسانوں میں فی ایکڑ5ہزار روپے تقسیم کریں۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
کونڈاپور میں بی آر ایس رکن اسمبلی کے مکان کے باہر کشیدگی
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

 انتخابی مہم کے دوارن کانگریس نے رعیتو بندھو اسکیم کے تحت9دسمبر تک کسانوں میں فی ایکڑ 5ہزار روپے کی رقم تقسیم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم حکومت نے تاحال، کسانوں کے اکاونٹ میں رقم منتقل نہیں کی ہے۔ راؤ نے کہا کہ بی آر ایس اقتدار میں یااپوزیشن میں رہے، وہ عوام کے ساتھ رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ حالیہ طوفان کے باعث کئی مقامات پر کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی۔ حکومت کو کسانوں کے نقصان کی پابجائی کیلئے اقدامات کرنا چاہئے۔ انہوں نے تمام ارکان اسمبلی کو مبارکباد دی۔