شمالی بھارت

ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

2 جولائی کو ناراین سکرہری ”بھولا بابا“ اجتماع کے دوران بھگدڑ جس میں 121 جانیں تلف ہوئیں کے سلسلے میں پولیس نے ایک عدالت میں یہاں 3,200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ (فردِ جرم) داخل کی۔

ہتھرس (یوپی) (پی ٹی آئی) 2 جولائی کو ناراین سکرہری ”بھولا بابا“ اجتماع کے دوران بھگدڑ جس میں 121 جانیں تلف ہوئیں کے سلسلے میں پولیس نے ایک عدالت میں یہاں 3,200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ (فردِ جرم) داخل کی۔

متعلقہ خبریں
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
ہتھرس عصمت ریزی و قتل کیس، 3 ملزمین بری
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری

وکیل دفاع اے پی سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے 11 افراد کا نام ملزمین میں شامل کیا ہے، جن میں پروگرام کے لیے پرمٹس حاصل کرنے والے بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عدالت نے ملزمین کو چارج شیٹ کی نقولات فراہم کرنے 4 اکتوبر تاریخ مقرر کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 10 ملزمین کو شخصی طور پر حاضر عدالت ہونے کہا گیا تھا جن میں علی گڑھ ڈسٹرکٹ سے لانے جانے والے اصل ایجنٹ و فنڈ جمع کرنے والا دیو پرکاش مدھوکر بھی شامل تھا۔

ایک ملزم منجو یادو الٰہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے پر فی الوقت رہا ہے۔ ایڈوکیٹ سنگھ نے بتایا کہ کیس کی تحقیقاتی ایس آئی ٹیم کی جانب سے چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

اس معاملے کی علیحدہ عدالتی تحقیقات ہنوز جاری ہیں۔ 2 جولائی کو ہتھرس کے سکندرا راؤ علاقہ کے دیہات فلاری میں سورج پال عرف بھولا بابا عرف ناراین سکرہری کی ست سنگ پروگرام کے بعد بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں جملہ 121 افراد جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں ہلاک ہوئے تھے۔

a3w
a3w