آندھراپردیش
آندھراپردیش کے الوری سیتاراما راجو ضلع کے ایجنسی علاقہ میں کہر
آندھراپردیش کے الوری سیتاراما راجو ضلع کے ایجنسی علاقہ میں کہر دیکھی جارہی ہے۔اراکو، پاڈیرو، لمباسنگی،منی مالورو علاقہ میں کہر کی گھنی چادر نظرآرہی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے الوری سیتاراما راجو ضلع کے ایجنسی علاقہ میں کہر دیکھی جارہی ہے۔اراکو، پاڈیرو، لمباسنگی،منی مالورو علاقہ میں کہر کی گھنی چادر نظرآرہی ہے۔
آندھراپردیش کے یہ علاقے جنوبی ہند کا کشمیر سمجھے جاتے ہیں جہاں پر درجہ حرارت میں گراوٹ ہوتی ہے۔
موسم سرما کی آمد سے پہلے ہی اس علاقہ میں موسم کافی سرد ہوگیا ہے۔
اس علاقہ میں قدرتی مناظرکو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے۔