حیدرآباد
ٹرینڈنگ

سعودی عرب میں سڑک حادثہ، 2 حیدرآبادی خواتین جاں بحق

دونوں بھائی اپنے خاندان کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کرنے مکہ مکرمہ بذریعہ کار جارہے تھے کہ ریاض اور مکہ ہائی وے پر عفیف کے قریب ان کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔ جس کے سبب یہ دوخواتین برسر موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

حیدرآباد: سعودی عرب میں ایک حیدرآبادی خاندان کیلئے عیدالفطر کی تعطیلات سانحہ میں تبدیل ہوگئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دمام سے مکہ مکرمہ جانے کے دوران راستہ میں ان کی کار جس میں یہ خواتین سوار تھیں، حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے سبب یہ دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

 دونوں بھائی اپنے خاندان کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کرنے مکہ مکرمہ بذریعہ کار جارہے تھے کہ ریاض اور مکہ ہائی وے پر عفیف کے قریب ان کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔ جس کے سبب یہ دوخواتین برسر موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

 مہلوکین کی شناخت، فرحت انجم حسینی جو یونیورسٹی آف دمام میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کرتی تھیں، اور ان کی دیورانی / جیٹھانی راشدہ فاروقی کی حیثیت سے کی گئی۔ راشدہ فاروقی گرہست خاتون تھیں، لاشوں کو عفیف کے مردہ خانہ میں محفوظ رکھا گیا ہے۔اگرچیکہ یہ حادثہ پیر کے روز پیش آیا مگر رشتہ داروں کو اس کی اطلاع بعد میں ملی۔

فرحت انجم، شہاب الدین فاروقی کی اہلیہ تھیں جبکہ راشدہ فاروقی کے شوہر رفیع الدین فاروقی ہیں۔ دونوں کا تعلق شہر حیدرآباد سے بتایا گیا ہے اور وہ طویل عرصہ سے دمام میں کام کررہے تھے۔

عید الفطر کی تعطیلات کے سبب ضروری دستاویزات کی تیاری میں تاخیر ہورہی ہے جس کے سبب تدفین میں بھی تاحیر کا امکان ہے، بتایا جاتا ہے کہ تدفین، عفیف میں کئے جانے کا امکان ہے۔