حیدرآباد

حضرت مولانا محمد ضیاء عرفان حُسامی صاحب کا انتقال

جناب ضیاء عرفان حسامی صاحب بڑی ہی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔واعظ قوم حضرت علامہ محمدحسام الدین فاضل صاحب رح اور حضرت مولانا محمد حمیدالدین عاقل حسامی صاحب سے موصوف کو خاص عقیدت ومحبت رہی۔

حیدرآباد: حضرت مولانا محمد ضیاء عرفان حُسامی صاحب خلیفہ حضرت مولانامحمد حمید الدین حسامی عاقل صاحبؒ  ساکن ریڈہلز روبرو شاہ فنکشن ہال A3k اپارٹمنٹ ( چوتھی منزل ) حیدرآباد کا بعمر 70 سال  4 ستمبر چہارشنبہ 2024 کو انتقال ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد باغ عامہ نامپلی حیدرآبادمیں ادا کی گئی۔ محترم ضیاء عرفان حسامی صاحب محکمہ سول سپلائی میں سینئر چیکنگ انسپکٹر کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہوۓ تھے برسوں سے نعت گوئی حضرت کا شغف رہا سینکڑوں نعتیہ وسنجیدہ مشاعروں میں نہ صرف کلام سنایا بلکہ معتمدی کے فرائض بھی انجام دئیے۔

 شہر اور اضلاع کے شعراء برادری میں جناب ضیاء عرفان حسامی صاحب بڑی ہی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔واعظ قوم حضرت علامہ محمدحسام الدین فاضل صاحب رح اور حضرت مولانا محمد حمیدالدین عاقل حسامی صاحب سے موصوف کو خاص عقیدت ومحبت رہی۔

مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان محمد انس عرفان ‘ محمد حسان عرفان ( نیوزریڈر روزنامہ آداب تلنگانہ و ٹی ٹی وی) اور 2دختران شامل ہیں تفصیلات کے لئے جناب حسان عرفان کے فون 6304453113پر یا جناب محمد انس عرفان کے فون 9640143661 پرربط پیدا کیا جاسکتا ہے