بھگدڑ سے ایچ سی اے کا کوئی تعلق نہیں: اظہر الدین
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کا ٹکٹوں کی فروخت کے معاملہ میں جمخانہ گراونڈ پر مچی بھگدڑ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کا ٹکٹوں کی فروخت کے معاملہ میں جمخانہ گراونڈ پر مچی بھگدڑ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اسوسی ایشن کے صدر محمد اظہر الدین نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔تو پھر انہیں بھگدڑ کے معاملہ میں کیوں گرفتارکیا جائے گا۔ سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے۔
ٹکٹس کی فروخت میں ایچ سی اے سے کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے۔ ٹکٹوں کو بلاک میں فروخت کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کو بلاک میں فروخت کرنے والوں سے ہم سختی کے ساتھ نمٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پاسس جاری نہیں کئے گئے۔ 6ہزار کارپوریٹ ٹکٹس ہیں۔ 11500 ٹکٹوں کو بذریعہ آن لائن فروخت کیا گیا ہے۔
جمخانہ کے قریب کیا ہوا، اس سے پولیس بہتر طور پر واقف ہے۔ اظہر نے کہاکہ زخمیوں کے علاج کے اخراجات ہم برداشت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم، سپریم کورٹ کی کمیٹی کو جوابدہ ہیں۔