تلنگانہ
تلنگانہ کے عوام کو وزیر صحت کی دیوالی کی مبارکباد
انہوں نے ہدایت دی کہ دیوالی کے دوران تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرس اور عملہ چوکس رہے۔ خاص طور پر سروجنی دیوی آئی اسپتال اور دیگر اسپتالوں کے آنکھوں کے شعبہ میں ڈاکٹرس اور عملہ 24 گھنٹے دستیاب رہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرصحت دامودر راج نرسمہا نے دیوالی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
وزیر نے امید ظاہر کی کہ اس دیوالی ہر گھر میں علم، خوشی اور خوشحالی کی روشنی ہو اور سب لوگ صحت مند اور خوشحال رہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ محفوظ طریقہ سے تہوار منائیں۔ انہوں نے چھوٹے بچوں کو پٹاخوں سے دور رکھنے کی ہدایت بھی دی۔
انہوں نے ہدایت دی کہ دیوالی کے دوران تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرس اور عملہ چوکس رہے۔ خاص طور پر سروجنی دیوی آئی اسپتال اور دیگر اسپتالوں کے آنکھوں کے شعبہ میں ڈاکٹرس اور عملہ 24 گھنٹے دستیاب رہے۔