تلنگانہ

وزیر صحت ٹی ہریش راؤکا 7 اکتوبر کو دورہ ظہیرآباد

ایم ایل اے کیمپ آفس ظہیرآباد میں طلب کردہ پریس کانفرنس میں دیوی پرساد انتخابی صلاح کار ظہیرآباد نے کہا کہ 7 اکتوبر کے دن باگا ریڈی اسٹیڈیم ظہیرآباد میں جلسہ عام میں وزیر خزانہ وصحت عامہ ٹی ہریش راؤ شرکت کریں گے۔

ظہیرآباد: ایم ایل اے کیمپ آفس ظہیرآباد میں طلب کردہ پریس کانفرنس میں دیوی پرساد انتخابی صلاح کار ظہیرآباد نے کہا کہ 7 اکتوبر کے دن باگا ریڈی اسٹیڈیم ظہیرآباد میں جلسہ عام میں وزیر خزانہ وصحت عامہ ٹی ہریش راؤ شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
مسلم آبادی والے اضلاع میں منی حج ہاوز تعمیر کئے جائیں گے
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے

وزیر موصوف کے دورہ کے موقع پر 170کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیادرکھاجائے گا اور افتتاح انجام دیاجائے گا۔

وزیر ہریش راؤ بذریعہ ہیلی کیاپٹر اپنی آمد کے بعد جھرہ سنگم میں 4ٹریک روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سابق رکن اسمبلی باگننا کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دیں گے۔بعدازاں باگا ریڈی اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام میں ڈبل بیڈروم مکانات کے دستاویزات مستحقین میں تقسیم، ویلفیئر اسکیم بی سی بندھو، مسلم بندھو کے منظورہ چیکس کی تقسیم،  شادی مبارک کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم،گرہا لکشمی دستاویزات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔