جموں و کشمیر

گہری دھند سے سری نگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن متاثر

تاہم موسمی صورتحال کی وجہ س کوئی پرواز ملتوی نہیں ہوئی ہے۔

سری نگر: وادی کشمیر کا جمعہ کی صبح گہری دھند چھائی رہنے سے بیرون دنیا کے ساتھ فضائی رابطہ متاثر ہو کر رہ گیا۔حکام نے بتایا کہ وادی میں جمعہ کی صبح دھند چھائی رہنے سے سری نگر ہوائی اڈے پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے پروازوں کے اٹھنے اور لینڈ کرنے کے سلسلے میں خلل واقع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
جامع مسجد سری نگر میں چوتھے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں
ہمخیال جماعتوں کو دعوت

انہوں نے کہا کہ حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے تمام پروازوں کو جمعہ کی صبح موخر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ روشنی بہتر ہونے کے بعد فلائٹ آپریشن کو بحال کر دیا گیا اور جمعہ کی پہلی فلائٹ نے سری نگر ہوائی اڈے پر 11 بجکر 48 منٹوں پر لینڈ کیا۔

تاہم موسمی صورتحال کی وجہ س کوئی پرواز ملتوی نہیں ہوئی ہے۔

ادھر سری نگر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جمعہ کی صبح گہری دھند چھائی رہی جس سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فجر کی ادائیگی کے لئے مسجدوں میں جانے والے نمازیوں کو سیل فونوں کی لائٹس کا استعمال کرنا پڑا وہیں ڈرائیور حضرات بھی صبح کے وقت ہیڈ لائٹس آن کرکے ہی گاڑیاں چلا سکے۔

تاہم وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ دھند مدھم ہوتی گئی اور روشنی نے معمولات زندگی کو حیات نو بخشی۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں ہفتے کی شام سے اتوار کی رات دیر گئے تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔