بین الاقوامی

یو اے ای میں شدید دھند، حد نگاہ انتہائی کم، ریڈ اور یلو الرٹ جاری

امارات میں کچھ مقامات پر حد نگاہ ہزار میٹر تک کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ابوظبی پولیس نے کئی بڑی سڑکوں پر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی حد کو کم کر دیا ہے۔

ابوظہبی :  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی جس کے بعد حکام نے شہریوں کےلیے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کر دیے۔

متعلقہ خبریں
دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا
عرب شاعرڈاکٹر زبیر فاروق العرشی کی کتاب کی رسم اجرا
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
یوم خواتین پردنیا بھر میں ”عورت مارچ“ کا انعقاد
ثانیہ مرزا کے شاندار کیریر کے اختتام پر ستائشوں کی بوچھاڑ

اماراتی محکمہ موسمیات نے متعدد علاقوں میں ریڈ اور یلو الرٹ جاری کیے ہیں جن میں 3 جنوری بروز ہفتہ صبح ساڑھے 10 بجے تک حد نگاہ کم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امارات میں کچھ مقامات پر حد نگاہ ہزار میٹر تک کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ابوظبی پولیس نے کئی بڑی سڑکوں پر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی حد کو کم کر دیا ہے۔

دبئی اور ابوظبی میں پولیس نے شہریوں کو انتہائی محتاط انداز میں ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی ہے اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرنے کی وارننگ جاری کی ہے