کیرالا کے اسکولوں میں سریا میڈم کہنے پر ممانعت
کیرالا چائیلڈ رائیٹس کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ ٹیچر جنسی لحاظ سے غیرجانبداراصطلاح ہے۔سر یا میڈم کے بجائے اس کااستعمال کیاجانا چاہئے۔ کے ایس سی پی سی آر کے حکم میں کہاگیاہے کہ سر یامیڈم جیسے الفاظ استعمال نہ کئے جائیں۔
ترواننتاپورم: کیرالا کے ریاستی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال(کے ایس سی پی سی آر) نے ریاست کے تمام اسکولوں کوہدایت دی ہے کہ بچے استادوں کوسر یا میڈم کے بجائے بلالحاظ صنف ٹیچرکہہ کرمخاطب کریں۔
کیرالا چائیلڈ رائیٹس کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ ٹیچر جنسی لحاظ سے غیرجانبداراصطلاح ہے۔سر یا میڈم کے بجائے اس کااستعمال کیاجانا چاہئے۔ کے ایس سی پی سی آر کے حکم میں کہاگیاہے کہ سر یامیڈم جیسے الفاظ استعمال نہ کئے جائیں۔
ٹامل کے چیرپرسن کے وی منوج کمار اوررکن سی وجئے کمار پر مشتمل ایک بنچ نے چہارشنبہ کے روز جنرل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کوہدایت دی کہ وہ ریاست کے تمام اسکولوں میں ٹیچر کی اصطلاح استعمال کرنے کی ہدایت جاری کریں۔
کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال نے یہ خیال ظاہرکیاکہ وہ سر یامیڈم کے بجائے ٹیچر کہنے سے ریاست کے تمام اسکولی طلبہ میں مساوات پیداہوگی اور اساتذہ سے ان کے لگاؤ میں مزیداضافہ ہوگا۔