حیدرآباد

حیدرآباد میں شدید بارش کی توقع۔جلدی لاگ آؤٹ کا منصوبہ تیارکرنے پولیس کی آئی ٹی ملازمین سے درخواست

تلنگانہ کی سائبرآباد ٹریفک پولیس نے منگل کو متوقع شدید بارش کے پیش نظر آئی ٹی کوریڈور اور قریبی علاقوں میں کمپنیوں اور ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ سہ پہر 3 بجے سے ہی جلدی لاگ آؤٹ کا منصوبہ بنائیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد ٹریفک پولیس نے منگل کو متوقع شدید بارش کے پیش نظر آئی ٹی کوریڈور اور قریبی علاقوں میں کمپنیوں اور ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ سہ پہر 3 بجے سے ہی جلدی لاگ آؤٹ کا منصوبہ بنائیں۔

متعلقہ خبریں
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
محبت کی سرزمین ہندوستان، ونستھلی پورم میں مسجد قادریہ کے زیر اہتمام شاندار جشنِ یومِ جمہوریہ
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا


ایڈوائزری کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹریفک جام سے بچاؤ، عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور ایمرجنسی سروسس کی ہموار آمد و رفت کو ممکن بنانا ہے۔ پولیس نے تجویز دی ہے کہ تمام دفاتر ایک ساتھ بند کرنے کے بجائے مرحلہ وار چھٹی دی جائے تاکہ بارش کے دوران اہم سڑکوں اور چوراہوں پر بوجھ کم ہو۔


ایڈوائزری میں کہا گیا، ’’جلد چھٹی دینے سے ہجوم کم ہوگا اور ہجوم کے وقت اچانک بارش سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے مساءل سے بچا جا سکے گا۔ ہم تمام آجرین سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔‘‘


یہ انتباہ اس وقت جاری کیا گیا ہے جب محکمہ موسمیات نے شام کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔