آندھراپردیش
اے پی میں شدید بارش کی پیش قیاسی
اس کے آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ مغربی شمالی سمت میں اڑیسہ کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے اثر سے سریکاکلم ، منیم اور الوری اضلاع میں کہیں کہیں اوسط سے شدید بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
حیدرآباد: خلیج بنگال میں بنا ہوا ہوا کا دباؤ کمزور ہو کر شدید دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے، یہ بات اے پی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتائی۔
اس کے آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ مغربی شمالی سمت میں اڑیسہ کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے اثر سے سریکاکلم ، منیم اور الوری اضلاع میں کہیں کہیں اوسط سے شدید بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
اسی دوران ریاست بھر میں محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں شمالی ساحلی علاقوں میں ایک دو مقامات پر شدید بارش کی توقع ہے جبکہ جنوبی ساحلی علاقوں میں اوسط بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔