دہلی

طاہر حسین کے خلاف کارروائی روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے پیر کے دن عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کے خلاف 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے سلسلہ میں درج ایف آئی آر پر کارروائی روکنے سے انکار کردیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کے خلاف 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے سلسلہ میں درج ایف آئی آر پر کارروائی روکنے سے انکار کردیا۔

جسٹس اجئے رستوگی اور جسٹس سی ٹی روی کمار پر مشتمل بنچ نے کہا کہ وہ دہلی ہائی کورٹ کے 16 ستمبر کے احکام میں مداخلت کی طرف مائل نہیں ہے کیونکہ یہ عبوری احکام ہیں۔

طاہر حسین کی وکیل مینکا گروسوامی نے کہا کہ طئے قانون ہے کہ ایک واقعہ کی 2 ایف آئی آر نہیں ہوسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے موکل کو عجیب صورتِ حال کا سامنا ہے۔ طاہر حسین 16 مارچ 2020 سے عدالتی تحویل میں ہے۔