حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے پیشتر مقامات پرشدید بارش
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس کے زیراثراضلاع بشمول بھدرادری کوتہ گوڑم،بھوپال پلی، کریم نگر، کھمم،مُلگ،نلگنڈہ اورپداپلی کے علاوہ مزید چند دیگراضلاع میں آج اور کل شدید سے شدیدترین بارش کاامکان ہے۔
حیدرآباد: خلیج بنگال کے مغربی وسطی اوراس سے متصل علاقوں میں ہوا کے کم دباو کے پیش نظرتلنگانہ میں محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے آج 7اضلاع اور کل 9اضلاع کے لئے ریڈالرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس کے زیراثراضلاع بشمول بھدرادری کوتہ گوڑم،بھوپال پلی، کریم نگر، کھمم،مُلگ،نلگنڈہ اورپداپلی کے علاوہ مزید چند دیگراضلاع میں آج اور کل شدید سے شدیدترین بارش کاامکان ہے۔
ضلعی حکام کومشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسانی جانوں کانقصان نہ ہونے پائے۔اسی دوران آج حیدرآباد، نلگنڈہ،سوریاپیٹ،ورنگل، محبوب آباد،یادادری بھونگیرمیں کئی حصوں میں بارش ہورہی ہے۔ جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں سرگرم ہوگیا ہے۔نارائن پیٹ میں شدید بارش ہوئی۔
ساتھ ہی محبوب آباد کے بعض مقامات، ورنگل، بھدرادری کوتہ گوڑم،کھمم، محبوب نگر، مُلگ، ناگرکرنول، سوریاپیٹ اور ورنگل کے بعض مقامات پر گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی۔اسی عرصہ کے دوران ریاست کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔