تلنگانہ
شدید بارش، ضلع کریم نگر میں درخت جڑ سے اُکھڑ گئے
کریم نگر ٹاون، ناکا چوراہا، حسین پورہ، منچریال چوک، نیولیبر اڈہ، ودیانگر، اندرانگر، آدرش نگر اور اشوک نگر میں شدید بارش کے سبب بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ ضلع کریم نگر میں گذشتہ شب شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی درخت جڑ سے اکھڑگئے، بجلی کے تاروں کو بھی نقصان پہنچا۔
کریم نگر ٹاون، ناکا چوراہا، حسین پورہ، منچریال چوک، نیولیبر اڈہ، ودیانگر، اندرانگر، آدرش نگر اور اشوک نگر میں شدید بارش کے سبب بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
کئی علاقوں میں بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔ جگتیال ٹاون میں بھی اسی طرح کی صورتحال دیکھی گئی۔

دوسری طرف متحدہ کریم نگر ضلع میں بیشتر حصوں میں رکھی دھان کی فصل کو نقصان پہنچا۔ فصل کوبچانے کیلئے اس پر ڈالی گئی تارپولین ہوا کے سبب اڑگئی تھی جس کے بعد فصل پانی سے محفوظ نہیں رہ سکی۔
کسانوں نے اپنی فصل پیداوار کو نقصان پر حکومت سے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔