کرناٹک

کرناٹک میں زبردست بارش کی وارننگ

ریڈ الرٹ والے اضلاع میں اُڈوپی، جنوبی کنڑ، شیوموگا، چکمگلورو اور اتر کنڑ شامل ہیں۔ بیل گاوی اور ہاویری کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ بیلاری، بنگلورو میں تیز ہواؤں کے ساتھ مسلسل بارش کا امکان ہے۔

بنگلورو: کرناٹک میں محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر کو زبردست بارش کی وارننگ جاری کی ہے، اگلے پانچ دنوں کے لیے اور پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال پر کم دباؤ کا حلقہ برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست


ریڈ الرٹ والے اضلاع میں اُڈوپی، جنوبی کنڑ، شیوموگا، چکمگلورو اور اتر کنڑ شامل ہیں۔ بیل گاوی اور ہاویری کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ بیلاری، بنگلورو میں تیز ہواؤں کے ساتھ مسلسل بارش کا امکان ہے۔


بنگلورو شہر میں 23 اگست تک مسلسل بارش کا امکان ہے، یہاں ہلکی سے درمیانی بارش اور بادل چھائے رہیں گے اور 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، اگلے 24 گھنٹوں میں وہاں درجۂ حرارت 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور اگلے دو دن یہی صورتحال رہے گی۔


آندھرا پردیش-اڈیشہ ساحل کے قریب کم دباؤ کا علاقہ 19 اگست تک بڑھتے رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے کرناٹک میں زبردست بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ ساحلی اور شمالی اندرونی علاقوں میں 20 اگست تک موسلادھار بارش ہوگی، جبکہ بنگلورو سمیت جنوبی اندرونی علاقوں میں 23 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 24 اور 26 اگست کے درمیان بارش میں کمی ہوسکتی ہے۔


افسران نے بنگلورو، ملیناڈو اور ساحلی اضلاع کے باشندوں بالخصوص نشیبی علاقوں میں رہنے والوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ شہری ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ممکنہ سیلاب، اکھڑ جانے والے درختوں اور بارش سے متعلق دیگر خطرات سے محفوظ رہنے کے لیے ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو تیار رکھیں۔


محکمہ موسمیات نے باشندوں کو مشورہ دیا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے گھروں میں رہیں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع دیں۔