حیدرآباد
حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش
تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ کاپرامیں سب سے زیادہ بارش 72.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
حیدرآباد: حیدرآباد میں کل رات گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔شہر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں بارش 70 ملی میٹر سے زیادہ ہونے کی اطلاع ہے۔
تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ کاپرامیں سب سے زیادہ بارش 72.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
چرلہ پلی اورکشائی گوڑہ میں بالترتیب 71.9 ملی میٹر اور 54.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔نریڈمیٹ میں 53.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ صفیل گوڑہ میں 50.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سکندرآباد اور گاجولارامارم حلقوں کے بیشتر علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔بارش کے نتیجہ میں کئی محلوں میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیداہوگئی۔
اسی دوران ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں آئندہ دو دنوں میں مسلسل بارش کا امکان ہے۔