تلنگانہ میں چار دنوں تک شدید بارش کی پیش قیاسی
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی جانب سے جاری کردہ خبر نامہ میں بتایا گیا ہے کہ آج سے شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جوکہ 14/ اگست جاری رہے گا۔خبر نامہ میں بتایا گیا ہے کہ 30 تا40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) محکمہ موسمیات نے آج یہاں انتباہ دیا ہے کہ چار دنوں تک تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی جانب سے جاری کردہ خبر نامہ میں بتایا گیا ہے کہ آج سے شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جوکہ 14/ اگست جاری رہے گا۔خبر نامہ میں بتایا گیا ہے کہ 30 تا40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
تلنگانہ کے دور دراز کے مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے بتایا ہے کہ اوسط تا شدید بارش کا سلسلہ آج سے شروع ہوجائے گا جو کہ14/ اگست جاری رہے گا۔
کارپوریشن کے احکام نے بتایا ہے کہ بعض مقامات پر 30 تا50 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔کارپوریشن کے عہدیداروں نے عوام نے چوکس رہنے کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ شدید بارش سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہئے۔
تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے نامپلی میں سب سے زیادہ 95.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے۔