تلنگانہ
تلنگانہ: ہاسٹل وارڈن پرتصاویر لیک کرنے کا الزام، طالبات کا احتجاج
احتجاج کے دوران یوتھ کانگریس کے رہنما وہاں پہنچے اور طالبات سے بات کرنے کی کوشش کی، مگر کالج کے اسٹاف نے انہیں روک دیا، جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ضلع کے گھٹکیسر میں واقع وی بی آئی ٹی کالج کی طالبات نے احتجاج کیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کالج کے ہاسٹل وارڈن نے طالبات کی قابلِ اعتراض تصاویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔
اس حرکت پر طالبات نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کالج گیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اور وارڈن کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کے دوران یوتھ کانگریس کے رہنما وہاں پہنچے اور طالبات سے بات کرنے کی کوشش کی، مگر کالج کے اسٹاف نے انہیں روک دیا، جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا۔