شمالی بھارت

مندروں کے قریب نئی عمارتوں کی بلندی محدود

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت‘ گورکھپور‘ وارانسی اور متھرا۔ ورنداون جیسے شہروں میں مذہبی اور دیگر اہم عمارتوں کے اطراف نئی عمارتوں کی بلندی محدود کردینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

لکھنو: یوگی آدتیہ ناتھ حکومت‘ گورکھپور‘ وارانسی اور متھرا۔ ورنداون جیسے شہروں میں مذہبی اور دیگر اہم عمارتوں کے اطراف نئی عمارتوں کی بلندی محدود کردینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہجومی تشدد اور نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کیلئے رہنما خطوط کو مضبوط کیا جائے گا : سپریم کورٹ
ہندو عقیدہ کے تحفظ کیلئے3ہزار منادر کی تعمیر
ہندو لوگ صرف 3 مقامات مانگ رہے ہیں:یوگی
ایک سال سے لاش کے ساتھ رہنے والی بہنیں
سناتن دھرم کے خلاف سازش بے نقاب کرنے وارانسی میں سانسکرتک سنسد

چیف منسٹر نے عہدیداروں سے کہا کہ مندروں اور دیگر اہم عمارتوں کے لئے مشہور شہروں کی قدیم اور تاریخی اہمیت کی برقراری کے لئے ایسا کیا جارہا ہے۔

کوئی بھی نئی عمارت مندروں اور دیگر مذہبی مقامات سے زیادہ بلند نہ ہو۔

شہروں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ بڑا مسئلہ ہے اور الکٹرانک بسوں کو ترجیح دینا چاہئے‘ ملٹی لیول پارکنگ بھی بنانی ہوگی۔