سوشیل میڈیاشمالی بھارت

مظفر نگر : مسلم قیدیوں نے رکھا نوراتری کا ورت

جیل سپرنٹنڈنٹ سیتارام نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال میں جیل کا ماحول پوری طرح سے بدل گیا ہے۔ ساتھ ہی قیدیوں میں آپسی لگاؤ اور ہم آہنگی دیکھی جاسکتی ہے۔

مظفر نگر :ایک طرف جہاں شرپسند عناصر اپنے سطحی مفاد کے لئے سماج میں فرقہ وارانہ بدامنی پھیلا کر سماجی ہم آہنگی کو سبوتاژ کررہے ہیں وہیں دوسری طرف اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ضلع قیدیوں نے اپنے ہم وطنوں کے ساتھ نوراتری کا ورت رکھ کر ہم آہنگی کی انوکھی مثال پیش کی ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ سیتارام نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال میں جیل کا ماحول پوری طرح سے بدل گیا ہے۔ ساتھ ہی قیدیوں میں آپسی لگاؤ اور ہم آہنگی دیکھی جاسکتی ہے۔

یہاں پر تقریبا 300سے زیادہ قیدی قید ہیں۔ ان میں 1104 ہندو قیدی اور 218مسلم قیدیوں نے مل کر نوراتری کا ورت رکھ کر ایک دوسرے کے جذبے کا احترام اور خیر سگالی و سماجی ہم آہنگی کی بہترین مثال پیش کررہے ہیں۔

یہاں کے قیدی نوراتری کے پرمسرت موقع پر ورت رکھ رہے ہیں، جس میںسلاخوں میں بند ہندو اور مسلمان دونوں ہی نوراتری کے مبارک موقع پر ورت رکھ رہے ہم آہنگی کی منفرد مثال پیش کررہے ہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ سیتارام شرما کے جیل انتظامات سنبھالنے کے بعد گزشتہ ایک سال میں جیل کا ماحول مکمل طور پر بدل گیا ہے۔