ایشیاء

ہیلن میری رابرٹس پاکستانی فوج کی پہلی عیسائی خاتون بریگیڈیئر

پاکستان آرمی میڈیکل کارپس کی ڈاکٹرہیلن میری رابرٹس نے تاریخ بنائی ہے۔ وہ عیسائی اور اقلیتی فرقہ کی پہلی خاتون ہیں جنہیں بریگیڈیئر رینک ملا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان آرمی میڈیکل کارپس کی ڈاکٹرہیلن میری رابرٹس نے تاریخ بنائی ہے۔ وہ عیسائی اور اقلیتی فرقہ کی پہلی خاتون ہیں جنہیں بریگیڈیئر رینک ملا ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمانوں کے نام چیف منسٹر ممتا بنرجی کا پیام
شہباز شریف کی بحیثیت وزیراعظم پاکستان حلف برداری
کئی مسلم کاریگروں نے نوح اور گروگرام چھوڑ دیا
نواز شریف کی آئندہ ماہ پاکستان واپسی
نواز شریف کے آتے ہی سیاسی نقشہ بدل جائے گا: شہباز شریف

بریگیڈیئرہیلن پاکستانی فوج کے ان عہدیداروں میں شامل ہیں جنہیں سلیکشن بورڈ نے بریگیڈئیر اور کرنل کے عہدوں پر ترقی دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹرہیلن کو بریگیڈئیر کے عہدہ پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی۔

گذشتہ برس راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس تقاریب کے دوران پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے ملک کی ترقی میں عیسائی فرقہ کے رول کی ستائش کی تھی۔

بریگیڈیئرڈاکٹرہیلن سینئر پیتھالوجسٹ ہیں اور گزشتہ 25 سال سے پاک فوج میں کام کررہی ہیں۔ پاکستان بیورو آف اسٹاٹسٹکس کے 2021ء میں جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں 96.47 فیصد مسلمان رہتے ہیں۔

ہندوؤں کی آبادی2.14 فیصد‘عیسائیوں کی آبادی1.27فیصد اور احمدی(قادیانی) 0.09 فیصد ہیں۔

a3w
a3w