مشرق وسطیٰ
قطر کے سمندری حدود میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ: وزارتِ دفاع
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا، “قطر کی وزارتِ دفاع اعلان کرتی ہے کہ ایک قطری ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کے سبب ملک کے علاقائی آبی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔”
دوحہ: قطر کی وزارتِ دفاع نے اتوار کو بتایا کہ ایک ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو کر ملکی سمندری حدود میں گر گیا، جبکہ عملے کی تلاش جاری ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا، “قطر کی وزارتِ دفاع اعلان کرتی ہے کہ ایک قطری ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کے سبب ملک کے علاقائی آبی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔”
مزید کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار عملے اور مسافروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، اور متعلقہ ادارے اس سلسلے میں بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔