حیدرآباد

بتکماں فیسٹیول،خصوصی بسیں چلانے تلنگانہ آرٹی سی کا اعلان

وی سی سجنار نے کہا کہ تبکماں اور دسہرہ تہواروں میں عوام کے ہجوم کے پیش نظر آر ٹی سی کی جانب سے اس مہینے کی 22 تاریخ تک 5,265 خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔

حیدرآباد: پھولوں کے تہوار بتکماں کے پیش نظرتلنگانہ آرٹی سی کی جانب سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپور ٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) وی سی سجنار نے کہا کہ تبکماں اور دسہرہ تہواروں میں عوام کے ہجوم کے پیش نظر آر ٹی سی کی جانب سے اس مہینے کی 22 تاریخ تک 5,265 خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ
آر ٹی سی کی 100 نئی بسوں کا افتتاح
یومیہ 45 ہزار خواتین کا بسوں میں مفت سفر

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مسافروں کو نقد انعامات دیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ماہ کی 21، 22، 23، 28، 29 اور 30 تاریخ کو مسافر اپنے ٹکٹوں کی پشت پر تفصیلات لکھ کر بس اسٹینڈز پر ڈراپ باکس میں ڈالیں، اس کے ذریعہ 10 افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔ ہر علاقے میں نقد انعامات دیے جائیں گے۔

a3w
a3w