شمال مشرق

ہیمنت سورین چوتھی مرتبہ جھارکھنڈ کے چیف منسٹر کا حلف لیں گے

اس کے ساتھ ہی مسٹر ہیمنت سورین 28 نومبر کو چوتھی بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں انڈیا الائنس نے 56 سیٹیں جیتی ہیں۔

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج یہاں راج بھون میں گورنر سنتوش کمار گنگوار سے ملاقات کی اور نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔اس کے ساتھ ہی مسٹر ہیمنت سورین 28 نومبر کو چوتھی بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں انڈیا الائنس نے 56 سیٹیں جیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے

قبل ازیں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے گورنر ہاؤس میں گورنر سنتوش کمار گنگوار کو اپنا استعفیٰ پیش کیا اور گورنر نے ان کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔

اس کے بعد جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم)، کانگریس، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور سی پی آئی (ایم ایل) کے وفد نے ہیمنت سورین کی قیادت میں جھارکھنڈ میں حکومت سازی کے لیے منتخب ایم ایل اے کی جانب سے حمایت کا خط گورنر کو سونپا۔ راج بھون میں اس کے بعد گورنر نے ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ کا وزیر اعلیٰ نامزد کیا اور انہیں حکومت بنانے کی دعوت دی۔

اس سے پہلے، رانچی کے کانکے روڈ پرواقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر انڈیا الائنس کی میٹنگ ہوئی جس میں جے ایم ایم، کانگریس، آر جے ڈی اور سی پی آئی (ایم ایل) کے نو منتخب ایم ایل اے نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ہیمنت سورین کو متفقہ طور پر انڈیا الائنس لیجسلیٹو پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں انڈیا الائنس نے 56 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے 34، کانگریس نے 16، راشٹریہ جنتا دل نے چار اور اتحادی پارٹنر سی پی آئی (ایم ایل) نے دو سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔