مشرق وسطیٰ

حزب اللہ نے اسرائیل پر 300 راکٹ فائر کیے: اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے منگل کی رات کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل پر تقریباً 300 راکٹ اور دیگر پروجیکٹائل فائر کیے ہیں۔

یروشلم: اسرائیلی فوج نے منگل کی رات کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل پر تقریباً 300 راکٹ اور دیگر پروجیکٹائل فائر کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں حیفہ کے جنوب میں واقع ایک ساحلی شہر اٹلٹ میں ایک دھماکہ خیز ڈرون گرا، جس سے پہلی بار حزب اللہ کے راکٹ علاقے پر گرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی جانب دو اضافی ڈرون فائر کیے گئے تھے، لیکن انہیں روک دیا گیا۔

اسرائیلی ریسکیو سروسز کے مطابق ڈرون سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوج کا کہنا ہے کہ زیادہ تر راکٹ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے مار گرائے ہیں۔

دریں اثنا، حزب اللہ نے ایک بیان میں اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے "اٹلیٹ بیس میں اسرائیل کے خصوصی بحری ٹاسک یونٹ شاییت 13 کے ہیڈ کوارٹر پرڈرون کے ایک سکواڈرن کے ساتھ فضائی مہم شروع کی، جس میں اس کے افسران اور سپاہیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اوراہداف پر درست حملہ کیا گیا۔

دوسرے معاملات میں، راکٹوں یا انٹرسیپٹر میزائلوں کے کچھ حصے جو زمین پر گرے، ان سے بالائی گلیلی کے ماؤنٹ میرون علاقے میں آگ لگ گئی۔ بالائی گلیلی کے ایک شہر روش پینا میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا اور اسے بھاری نقصان پہنچا۔

متاثرہ علاقوں کے اسپتالوں نے تقریباً 23 افراد کے علاج کی اطلاع دی، لیکن بعد میں اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی ہیلتھ سروس نے کہا کہ جن لوگوں کا علاج کیا گیا وہ جسمانی چوٹوں سے نہیں بلکہ گھبراہٹ سے متاثر تھے۔

a3w
a3w