مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں ہائی الرٹ، شہریوں کے لیے ہنگامی انتباہ جاری

تفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ فوجی حملوں اور کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے اہم شہر الخرج میں اچانک خطرے کے سائرن بج اٹھے، جس کے بعد حکام کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ریاض: سعودی سول ڈیفنس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ حملوں کے بعد ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ہنگامی انتباہ جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں
سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکسی اختیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت: اتم کمار ریڈی
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن


تفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ فوجی حملوں اور کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے اہم شہر الخرج میں اچانک خطرے کے سائرن بج اٹھے، جس کے بعد حکام کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

سعودی سول ڈیفنس نے بتایا کہ الخرج گورنری میں ممکنہ فضائی یا علاقائی خطرے کے پیشِ نظر ہنگامی انتباہ جاری کیا گیا اور شہر بھر میں سائرن بجا دیے گئے۔


حکام کی جانب سے وارننگ جاری ہوتے ہی شہریوں کو فوری طور پر سرکاری ہدایات پر عمل کرنے اور خود کو محفوظ مقامات یا پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی سخت تاکید کی گئی۔ تاہم خطرے کا یہ الرٹ زیادہ دیر برقرار نہیں رہا اور چند منٹ بعد ہی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسے واپس لے لیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (ٹویٹر) پر جاری ایک سرکاری بیان میں سعودی سول ڈیفنس نے وارننگ کے خاتمے کی اطلاع دی، تاہم شہریوں کو بدستور الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


سعودی عرب کےشہرالخرج میں سائرن کی آوازیں سول ڈیفینس کی وارننگ چندمنٹ بعدواپس لےلی گئی سعودیوں کواحتیاطی تدابیرپرعمل جاری رکھنےکی ہدایت کی گئی۔