امریکہ و کینیڈا
اسرائیل کے پاس کوئی چوائس نہیں، ایران سے معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فنانشیل ٹائمز کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کے پاس کوئی چوائس نہیں، اس کو ایران سے ہونے والا معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فنانشیل ٹائمز کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کے پاس کوئی چوائس نہیں، اس کو ایران سے ہونے والا معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جو بھی معاہدہ ہوگا، اسے نیتن یاہو کو قبول کرنا ہوگا کیونکہ وہ کوئی فیصلہ نہیں کرتا، فیصلے میں کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے حالیہ میزائل حملوں سے مذاکرات یا ممکنہ معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکہ کمانڈو کارروائی یا ایران کیخلاف بحری ناکا بندی برقرار رکھنے سمیت دیگر آپشنز پر غور کر سکتا ہے۔