شمالی بھارت

میڈیکل کالجوں میں ہندی میں ایم بی بی ایس کورس متعارف

اتراکھنڈ کے سرکاری میڈیکل کالجس میں جاریہ ماہ ہندی میں ایم بی بی ایس کورس متعارف کرایا جائے گا۔ وزیر صحت و تعلیم دھن سنگھ راوت نے دہرہ دون میں جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

دہرہ دون: اتراکھنڈ کے سرکاری میڈیکل کالجس میں جاریہ ماہ ہندی میں ایم بی بی ایس کورس متعارف کرایا جائے گا۔ وزیر صحت و تعلیم دھن سنگھ راوت نے دہرہ دون میں جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
اتراکھنڈ کے گاؤں میں آگ لگنے سے 14 گھر جل کر خاکستر، 6 افراد جھلسے
ہلدوانی میں صورتحال معمول پرنیم فوجی فورسس کی مزید کمپنیاں تعینات
ہلدوانی تشدد کی مجسٹرئیل تحقیقات کا حکم۔ 6 کروڑ کا نقصان
ہجوم نے پولیس ملازمین کو زندہ جلانے کی کوشش کی

انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ‘ مدھیہ پردیش کے بعد ملک کی دوسری ریاست ہوگی جہاں ایسی پہل کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر صحت من سکھ منڈاویہ نے اگست کے اختتام سے قبل اتراکھنڈ کے میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس ہندی میڈیم کے باقاعدہ آغاز پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ہندی میں نصاب ریاستی حکومت کی مقررہ ماہر ڈاکٹروں کی کمیٹی نے تیار کیا ہے جس نے اسے قطعیت دینے سے قبل مدھیہ پردیش ماڈل کا جائزہ لیا۔

ماہرین کمیٹی کا تیار کردہ نصاب ہیم وتی نندن بہوگنا یونیورسٹی آف میڈیکل ایجوکیشن کو سونپ دیا گیا جسے رسمی کارروائی کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان طلبا کے لئے بڑا تحفہ ہے جنہوں نے ہندی میڈیم سے تعلیم حاصل کی ہے۔

a3w
a3w