سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ویڈیو: غازی آباد میں ہندو توا گروپ کا مسلمانوں پر حملہ

ہندو رکھشا دل (ایچ آر ڈی) کے رکھشکوں پر مشتمل ایک ہجوم نے جمعہ 9اگست کو اپنے لیڈر بھوپیندر تومر عرف پنکی چودھری کی زیر قیادت غازی آباد کے کاوی نگر علاقہ میں گلدھر ریلوے اسٹیشن کے قریب جھگی جھونپڑیوں پر حملہ کردیا۔

غازی آباد: ہندو رکھشا دل (ایچ آر ڈی) کے رکھشکوں پر مشتمل ایک ہجوم نے جمعہ 9اگست کو اپنے لیڈر بھوپیندر تومر عرف پنکی چودھری کی زیر قیادت غازی آباد کے کاوی نگر علاقہ میں گلدھر ریلوے اسٹیشن کے قریب جھگی جھونپڑیوں پر حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی

انہوں نے دعوی کیا کہ یہاں رہنے والے مسلمان غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا ہیں جو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ویب سائٹ ”دی وائر“ کی اطلاع کے مطابق حملے کے دو ویڈیوز ہیں جو سب سے پہلے اس گروپ کے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر گشت کرائے گئے۔ رکھشکوں کو خیمے اکھاڑتے ہوئے‘ توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اور ان میں رہنے والوں کا سامان جلاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

وہ مسلمانوں پر لاٹھیوں سے حملے کررہے تھے اور مذہب کا نام لے کر مسلسل گالی گلوج کررہے تھے۔ جاریہ ہفتہ اس گروپ کا یہ ایسا دوسرا حملہ ہے۔ بلوائیوں نے نہ صرف جھونپڑ پٹی کو بلکہ مسلمانوں کے کپڑوں اور سازو سامان کو بھی جلادیا۔

انہوں نے پہلے لوگوں سے ان کی شناخت معلوم کی اور پھر ان پر حملے کئے۔ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں کا جواب دینے سوشیل میڈیا پر اپیلوں کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا۔ ایسی اپیلیں کرنے والوں میں قابل ذکر بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے اور منڈی کی بی جے پی رکن اسمبلی کنگنا رناوت شامل ہیں۔

رانے نے ایکس پر تحریر کیا اگر بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو نشانہ بنایا جارہاہے اور قتل کیا جارہاہے تو پھر ہم یہاں ایک بنگلہ دیشی کو سانس لینے کی اجازت کیوں دیں۔ ہم بھی انہیں نشانہ بنائیں گے اور ہلاک کریں گے۔