حیدرآباد

تاریخ 30 سال بعد اپنے آپ کو دہرارہی ہے: کے ٹی آر

30سال بعد ہندوستان میں کیاتبدیلی ہوئی؟تاریخ اپنے آپ کو دہرارہی ہے۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم تارک راماراو نے گجراتی ہرشد مہتا کے اس بڑے اسکام پر تیار کردہ اس فلم کا حوالہ دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ انہوں نے ”1992اے اسکام“فلم دیکھی جس میں دو گجراتی بھائیوں نے پورے ملک کو دھوکہ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

30سال بعد ہندوستان میں کیاتبدیلی ہوئی؟تاریخ اپنے آپ کو دہرارہی ہے۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم تارک راماراو نے گجراتی ہرشد مہتا کے اس بڑے اسکام پر تیار کردہ اس فلم کا حوالہ دیا۔

اپنے اس ٹوئیٹ کے ذریعہ ساتھ ہی انہوں نے بالواسطہ طورپر امریکی فرم ہیڈنگ برگ کی رپورٹ کا بھی تذکرہ کیا۔سرکردہ تاجر اڈانی گروپ کے خلاف امریکہ کی سرکردہ اس فرم نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کئی سوال کئے تھے۔یہ رپورٹ سیاسی حلقوں میں بھی بحث کاموضوع بنی ہوئی ہے۔