سوشیل میڈیاایشیاء

ایسکلیٹر میں پھنسے بچے کو دیکھ کر آپ کی روح کانپ جائے گی! ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایسکلیٹر کے اچانک رکنے کے باوجود بچہ بے بسی سے اپنا سر نکالنے کی کوشش کرتا رہا، لیکن ناکام رہا۔ اسی دوران وہاں موجود چند افراد فوراً مدد کیلئے پہنچ گئے۔

نئی دہلی: چین کے شہر چونگ کنگ (Chongqing) سے ایک ہولناک اور چونکا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو دہلا کر رکھ دیا۔ یہ واقعہ 16 جولائی کو پیش آیا جب ایک معصوم بچہ کا سر چلتے ایسکلیٹر اور اس کے ساتھ موجود دیوار کے درمیان بُری طرح پھنس گیا۔ اگر مقامی افراد فوری طور پر ہوشیاری نہ دکھاتے تو ایک بڑا حادثہ بھی ہوسکتا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایسکلیٹر کے اچانک رکنے کے باوجود بچہ بے بسی سے اپنا سر نکالنے کی کوشش کرتا رہا، لیکن ناکام رہا۔ اسی دوران وہاں موجود چند افراد فوراً مدد کیلئے پہنچ گئے۔ انہوں نے ہوشیاری اور احتیاط سے ایسکلیٹر کی ریلنگ کو زور لگا کر پیچھے کھینچا، جس کے بعد بچہ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ خوش قسمتی سے بچہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ دل دہلا دینے والا منظر کسی فرد نے موبائل کیمرے میں قید کر لیا، جو اب انسٹاگرام پر @livingchina اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ امید ہے بچہ آئندہ ایسی غلطی نہیں دہرائے گا۔ بچہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کئی لوگوں نے فوری مدد کرنے والوں کی بہادری اور حاضر دماغی کو سراہا اور کہا کہ "ایکتا میں ہی طاقت ہے”۔