تلنگانہ
یادادر یبھونگیر کے جگدیو پور چوراہے پر خوفناک سڑک حادثہ – ایک کی موت، دو زخمی
یادادری بھونگیر ضلع کے جگدیو پور چوراہے پر آج صبح ایک مہلک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ لاری کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک پر واقع ایک دکان سے جا ٹکرایا۔

اس واقعہ میں رام کرشنا (35 سال) جو سورارام، جیڈیمٹلا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔اسی گاؤں کا سائی (28 سال) اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا اور اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
رامنا پیٹ منڈل کے تھملاگوڈیم کا ایک اور شخص بھی زخمی ہوا، بہتر علاج کے لیے اسے حیدرآباد لے جایا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔