کرناٹک

کرناٹک میں بھیانک سڑک حادثہ، ویڈیو وائرل

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ کس طرح تیز رفتار کار کی ٹکر سے سڑک کنارے پیدل چل رہے طلبا ہوا میں اڑگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں 2 طالبات کو شددی چوٹیں آئی ہیں۔

بنگلورو: کرناٹک کے رائچور سے ہٹ اینڈ رن کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک تیز رفتار کار پہلے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارتی ہے اور پھر تھوڑا آگے سڑک کے کنارے پیدل چل رہے کچھ طلبا کو رونددے تی ہے۔ یہ واقعہ جائے وقوعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ کس طرح تیز رفتار کار کی ٹکر سے سڑک کنارے پیدل چل رہے طلبا ہوا میں اڑگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں 2 طالبات کو شددی چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 18 جولائی کا ہے۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزمین کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کی ابتدائی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ کار سے ٹکرانے سے کچھ دیر قبل موٹر سیکل سوار نے اچانک اپنی موٹر سائیکل کا رخ موڑدیا جس کی وجہ سے وہ کار سے ٹکراگیا۔