تعلیم و روزگار

اوپن یونیورسٹی ڈگری امتحانات کا اعلان، سال 2016 اور پیشتر طلبہ کو موقع

حیدرآباد: ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے سال 2016 اور اس سے قبل کے انڈر گریجویٹ کورسس بی اے‘ بی کام‘ بی ایس سی‘ کے سال اول‘ دوم و سوم کے امتحانات مئی و جون میں منعقد ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی
اوپن یونیورسٹی پی جی امتحانات، فیس کی آخری تاریخ کا اعلان

سال سوم کے امتحانات31 مئی تا 5 جون منعقد ہوں گے۔ اسی طرح سال دوم کے امتحانات 7 تا 14 جون اور سال اول کے امتحانات 16 تا 19 جون منعقد ہوں گے۔

اس کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 مئی مقرر کی گئی ہے۔ امتحانات کے اوقات دوپہر 2 تا 5 بجے شام رہیں گے۔ متعلقہ طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یونیورسٹی پورٹل www.braouonline.in سے استفادہ کرتے ہوئے امتحانات کا رجسٹریشن کرلیں۔

سائنس کے طلبہ کو تھیوری امتحانی فیس کے ساتھ پراکٹیکل امتحانات کی فیس بھی ادا کرنا ہوگا جو ٹی ایس /اے پی آن لائن سنٹر یا ڈیبٹ کارڈ /کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ ادا کی جاسکتی ہے۔

مزید تفصیلات طلبہ اپنے متعلقہ سنٹرس سے معلوم کرسکتے ہیں یا یونیورسٹی کے کال سنٹر 18005990101 یا ہلپ ڈسک 7382929570 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w