آندھراپردیش

افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی اے پی میں بی آرایس کے دفتر کے فلکسی بورڈس پھاڑڈالے گئے

حیدرآباد: پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے دفتر کے افتتاح کے چند گھنٹوں کے بعد ہی نامعلوم افراد نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب پارٹی کے جھنڈوں کو نکال دیااور فلکسی بورڈس پھاڑڈالے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی گئی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک شکایت پولیس سے کی گئی جس کے بعد پولیس نے اس خصوص میں جانچ شروع کردی۔

بی آرایس کے دفتر کا افتتاح گذشتہ روز اے پی بی آرایس کے صدر ٹی چندرشیکھر نے کیا تھا۔

یہ پانچ منزلہ عمارت گنٹور کے منگل گری روڈ کے اے ایس فنکشن ہال کے قریب ہے۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تما اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کانشانہ بنایاتھا۔

پارٹی کے لیڈروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حریف جماعتوں کے کارکن اس واقعہ کیلئے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ چندرشیکھرکی جانب سے کئے گئے ریمارکس کو ہضم نہیں کرپارہے ہیں۔