حیدرآباد

ووٹر سلپس گھر گھر تقسیم کا کام قبل ازوقت مکمل کرلیا جائے:رونالڈ روز

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روز نے سیکٹر آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ حلقوں میں ووٹر انفارمیشن سلپس قبل ازوقت گھر گھر تقسیم کا کام مکمل کرلیں۔

حیدرآباد: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روز نے سیکٹر آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ حلقوں میں ووٹر انفارمیشن سلپس قبل ازوقت گھر گھر تقسیم کا کام مکمل کرلیں۔

متعلقہ خبریں
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
حلقہ اسمبلی نامپلی سے بہوجن مکتی پارٹی امیدوار نذیر احمد انصاری کا پرچہ نامزدگی داخل
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

وہ آج سیکٹر آفیسرس اور ماسٹرس ٹرینرس کے ٹریننگ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے سیکٹر آفیسرس کو ہدایت دی کہ وہ ووٹر سلپس کی تقسیم بوتھ لیول آفیسر کے ذریعہ کروائیں اور اس کی اطلاع بی ایل او ایپ کے ذریعہ ریٹرننگ آفیسرس کو دیں۔

الیکشن کمیشن نے 80 سال عمر کے رائے دہندوں کو ان کے مکان پر رائے دہی کی سہولت فراہم کی ہے۔

سیکٹر آفیسر کو چاہئے کہ وہ پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں ضعیف ووٹرس کو سہولت فراہم کریں اور رائے دہی کے بعد ان کی انگلی پر سیاہی کا نشان لگائیں۔

اگر کوئی معذور ہے تو رائے دہندے کے ساتھ موجود شخص کی انگلی پر نشان نہ لگائیں۔ انہوں نے سیکٹر آفیسرس کو ہدایت دی کہ وہ پولنگ آفیسرس کو ای وی ایم مشین ودیگر سامان حوالے کرتے وقت ڈسٹریبوشن سنٹر پر موجود رہیں۔ اس پروگرام میں کلکٹر حیدرآباد اور زونل کمشنرس موجود تھے۔