تلنگانہ
مدراینڈ چائلڈاسپتال کے لائزنگ آفیسر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت
یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔ایم سی ایچ ریزیڈنٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بھیشم نے کہاکہ لائزنگ آفیسراے کملاکر سینہ میں درد کی شکایت کے بعد گرپڑا۔ اس کو فوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال کے مدراینڈ چائلڈاسپتال کے لائزنگ آفیسر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔ایم سی ایچ ریزیڈنٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بھیشم نے کہاکہ لائزنگ آفیسراے کملاکر سینہ میں درد کی شکایت کے بعد گرپڑا۔
اس کو فوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔اس کے پسماندگان میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ کملاکر اصل میں آصف آباد ضلع میں ڈائرکٹوریٹ آف ہیلت کا ملازم تھا۔ وہ ڈیپوٹیشن پر ایم سی ایچ میں تعینات تھے۔