علاقائی

اوبلاپورم مائننگ کیس: آئی اے ایس آفیسر سری لکشمی کو کلین چٹ

یہ معاملہ اوبلاپورم مائننگ کمپنی سے رشوت لینے کے الزام پر درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے آئی اے ایس عہدیدار کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ ان پر 80لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام تھا۔

حیدرآباد:  تلنگانہ ہائی کورٹ نے سینئر آئی اے ایس عہدیدار وائی سری لکشمی کو اوبلاپورم مائننگ کمپنی (او ایم سی) کے معاملہ میں کلین چٹ دے دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عدالت نے اوبلاپورم کانکنی بے قاعدگیوں کے معاملہ میں ان کو بری کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔

سی بی آئی نے سری لکشمی کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔

یہ معاملہ اوبلاپورم مائننگ کمپنی سے رشوت لینے کے الزام پر درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے آئی اے ایس عہدیدار کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ ان پر 80لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام تھا۔

اس معاملہ میں ان کو ایک سال جیل میں بھی گذارنا پڑاجس کے بعد ان کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔